ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مایاوتی پر نازیبا تبصرہ کرنے والے دیاشنکر سنگھ کی بی جے پی میں واپسی

مایاوتی پر نازیبا تبصرہ کرنے والے دیاشنکر سنگھ کی بی جے پی میں واپسی

Sun, 12 Mar 2017 20:05:29    S.O. News Service

لکھنؤ، 12/مارچ (ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی ایس پی سربراہ مایاوتی پر نازیبا تبصرہ کرنے کے الزام میں گزشتہ سال بی جے پی سے نکالے گئے پارٹی کی اترپردیش اکائی  کے سابق نائب صدر دیاشنکر سنگھ کی پارٹی سے معطلی کو واپس لے لیا گیا ہے۔بی جے پی کے ریاستی صدر کیشو پرساد موریہ نے بتایا کہ گزشتہ سال جولائی میں بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے بارے میں نازیبا تبصرہ کرنے پر پارٹی سے نکالے گئے سنگھ کی معطلی منسوخ کر کے انہیں دوبارہ پارٹی میں واپس لے لیا گیا ہے۔سنگھ کی بیوی اور بی جے پی کی ریاستی خاتون مورچہ کی صدر سواتی  لکھنؤ کی سروجنی نگر سیٹ سے ممبر اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔غورطلب ہے کہ گزشتہ سال جولائی میں بی جے پی کے سابق ریاستی نائب صدر دیاشنکر سنگھ نے مؤ میں بات چیت کے دروان بی ایس پی صدر مایاوتی کے بارے میں انتہائی قابل اعتراض تبصرہ کرتے ہوئے ان پر زیادہ سے زیادہ پیسہ دینے والوں کو پارٹی کا ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام لگایا تھا، تاہم معاملے کے طول پکڑنے پر سنگھ نے معافی بھی مانگ لی تھی، لیکن انہیں پارٹی سے6 سال کے لیے نکال دیا گیا تھا۔سنگھ کے خلاف درج فہرست ذات وقبائل اور تعزیرات ہند کی دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، بعد میں سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بی جے پی کے سینئر لیڈر دیاشکر سنگھ نے بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے خلاف اشتعال انگیز تبصرہ کیاتھا جس کی مختلف پارٹیوں نے سخت مذمت کی تھی، اس تبصرے کے بعد سے زبردست سیاسی ہنگامہ آرائی کے دوران دیاشنکر کو پارٹی سے معطل کر دیا گیا تھا۔
 


Share: